اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،حب کو الگ ضلع بننا انتظامی تقسیم ہے جس سے لوگوں کو سہولیات اور آسانیاں میسر ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں کے بعدیکم ستمبر 2022 کو نئے ضلع حب کا نوٹیفکشن جاری ہوجائے گا نئے ضلع کے قیام سے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو اعتراز نہیں ہونا چاہئے لسبیلہ کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا نئے بجٹ میں صوبائی حکومت کوء ی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی،اور لسبیلہ کے لئے متعدد ترقیاتی اسکیمیں رکھی جائیں گی،روس اور یوکرین کی جنگ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پیٹرول مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہے لیکن چند مہینوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ یکم ستمبر 2022 کو نئے ضلع حب کا نوٹیفکشن جاری ہوجائے گا اور ڈپٹی کمشنر باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گا صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ جام کمال خان کو نئے ضلع حب کے قیام پر کیا اعتراز ہے بلکہ دوسرا ضلع حب بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور مسافتیں، منزلیں قریب ہوجائیں گی۔ سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا ہے کہ حب ضلع نہ لسبیلہ کی تقسیم ہے نہ قوموں کی تقسیم ہے نہ ہی علاقے کی تقسیم ہے بلکہ لسبیلہ کے جو وسائل صوبے میں جارہے ہیں وہ ضلعوں کو تقسیم ہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ لس بیلہ کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا اور درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھی باہر سے آنے والوں کو واپس بھیجا جائے گا سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی ہوئی ہے یہ قربانی دینے کا وقت چند مہینوں میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔آنے والے بجٹ میں لسبیلہ کی اسکیمات سے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔جو آپ سب محسوس کرو گے۔اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم محمد ابرہیم دودا، پیر عبد المجید شاہ،پیر رحیم شاہ،قادر بخش خاصخیلی، فیصل برفت، عبد الکریم دودا، پیر غلام شاہ، قاضی عبدالطیف بھی موجود تھے۔
آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،حب کو الگ ضلع بننا انتظامی تقسیم ہے،سردارصالح بھوتانی

ٹیگز:
سردارصالح بھوتانی
