کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج، سنجے کمار پنجوانی، ندیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب د یکھنے والے خود ختم ہوگئے لیکن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔، تبدیلی سرکار نے چار سال کے دوران ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جس کا خمیازہ آج عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہے ہیں موجودہ وفاقی حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے،پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں سے نالاں ہوکر انکے کارکن دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق اقلیتی صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر سنجے کمار پنجوانی، مکھی برج موہن، منیش کمارکنرانی اوانکے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر سنجے کمار پنجوانی، مکھی برج موہن، منیش کمارکنرانی اورانکے سینکڑوں ساتھیوں کی پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سید نصیر شاہ دوپاسی، اختر شاہ مندوخیل،اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے، سیکرٹری اطلاعات حناء گلزاریوتھ کے صدر عین الدین کاکڑ،لیبر کے صدر شاہجہان گجر،احسان خلجی،عبدالجبار خلجی،سید ایوب آغا،سید شہباز سعید،خواتین ونگ کی سکینہ عبداللہ، محمود نسرین ساجدہ بنگلزئی،،نرگس مصطفی،ثناء درانی،فائزہ پوپلزئی اورستار مندوخیل،حنیف کاکڑ،اسماعیل حقیار،ظفر خان،حبیب الرحمن اچکزئی بھی موجود تھے۔اس موقع پر سنجے کماراورانکے ساتھیوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا قافلہ رواں دواں ہے پارٹی کی قیادت سے لے کر کارکنوں نے قربانیاں دے کر نہ صرف پارٹی کو مضبوط کیا بلکہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بھی مضبوط کیاہے،پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان میں رہنے والے غریب عوام، مزدوروں،کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے شہادتیں دیں، جیلیں کاٹیں لیکن کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا، آج پھر شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئیپ کریگی اور وفاق سمیت صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت،جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اوراور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جب پاکستان آرہی تھیں تو انہیں کہا گیا کہ آپ پاکستان نہ جائیں آپکی جان کو خطرہ ہے لیکن شہید اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی خاطر پاکستان آئیں۔انہوں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو پارٹی نے بلا رنگ و نسل خواتین،مزدوروں اور عوام کی خدمت کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں لاکھوں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجبکہ پی ٹی آئی کے چار سال کے دورحکومت میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگاراور بے گھر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دور اقتدار کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے لاکھوں کی تعداد میں غریب خواتین اور مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں نے اسے بند کردیا اب موجودہ وفاقی حکومت نے دوبارہ یہ پروگرام شروع کردیا ہے جس میں بلوچستان سے مزید غریب گھرانوں کو شامل کیا جائے گا اورنکی مالی امداد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہورہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اقلیتی صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر سنجے کمار پنجوانی، مکھی برج موہن، منیش کمارکنرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں امید کرتے ہیں کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی بلاول بھٹوزرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے،میرچنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میرچنگیز خان جمالی
