کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) میڈیکل سپریٹنڈنٹ پرونشنل سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سول اسپتال کے مردہ خانے میں ایک ماہ میں اوسطا 20 سے 30 مردے لائے جاتے ہیں شناخت یا قانونی کارروائی کی تکمیل تک ایک لاش 10 تا 15 دن تک مردہ خانے میں رکھی جاتی ہے تاہم دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی لاش چھ ماہ تک بھی مردہ خانے میں رہتی ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول اسپتال کے مردہ خانے کی بہتری کے لئے ہونے والے منصوبے کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ اسپتال کے مردہ خانے کی حالت زار کی بہتری کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا نعشوں کو تدفین تک تعفن و خراب ہونے سے بچانے کے لئے دو ہیوی فریج فعال کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ غیر سرکاری ادارے نے دو مزید بڑے فریج کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے کی حالت انتہائی ابتر تھی جس کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے دو بڑے فریج مکمل ٹھیک حالت میں ہیں ایک فریج میں بیک وقت چھ مردے رکھے جاسکتے ہیں اور اسوقت دو فریج میں بارہ مردے رکھنے کی گنجائش ہے تاہم سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے اسپتال کے لئے مزید دو بڑے فریج دینے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ مذہبی معاشرتی و اخلاقی اقدار کے مطابق لاشوں کی بے حرمتی قابل تعزیر ہے اس لئے سول اسپتال انتظامیہ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مردہ خانے میں لائی گئی لاشوں میں تعفن یا کسی بھی قسم کی بے حرمتی کا پہلو نہ رہے انہوں نے کہا کہ پروانشنل سنڈیمن اسپتال کوئٹہ او پی ڈی کے حوالے سے صوبے کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں روزآنہ اوسطا پانچ سے سات ہزار افراد علاج معالجے کے لئے رجوع کرتے ہیں اسپتال کے روز مرہ امور کی مستقل بحالی کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ اسپتال کے تمام شعبوں کو فعال کرکے پروانشنل سنڈیمن اسپتال کو ایک مثالی ادارہ ثابت کریں
سول اسپتال کے مردہ خانے میں ایک ماہ میں 20 سے 30 مردے لائے جاتے ہیں، ڈاکٹرامین خان مندوخیل

ٹیگز:
ڈاکٹرامین خان مندوخیل
