اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی میڈیا میں بلوچستان کی میڈیا کوریج پر بات کی اور اس حوالے سے ان سے تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر چئیرمن پیمرا نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو یقین دلایا کہ جب بھی اور جہاں بھی ضرورت پڑی وہ اپنی حمایت کو یقینی بنائیں گے۔ ملاقات میں محکمہ اطلاعات میں ایف ایم ریڈیو کے لائسنس کے معاملے پر بھی بات چیت کی اور اس معاملے پر جلد از جلد کام کرنے کی یقین دلایا۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا چیئرمین پیمرا سے ملاقات

ٹیگز:
صوبائی سیکرٹری اطلاعات
