سوراب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل پی پی پی قیادت کے پاس ہے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے،جب سلیکٹڈ کی نااہل حکومت کا خاتمہ کیاگیا تو اب یہ ملک کو توڑنے کی بات کررہے ہیں، مگر ہم قوم کو یقین دلاتے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوراب میں آزاد پینل سے تعلق رکھنے والے 80 کامیاب کونسلرز کی گرینڈ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر لالہ خدابخش زہری کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں جھالاوان پولیٹیکل پینل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیکر حصہ لیکر کامیاب ہونے والے 80 سے زائد جنرل کونسلران نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، جس میں میونسپل کمیٹی سوراب سمیت ضلع بھر کے 22 یونین کونسلز سے کامیاب ہونے والے کونسلرز شامل تھے، تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک،سابق سینیٹر سعید مندوخیل، عبدالطیف شاہوانی عید محمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ملک کو بحرانوں سے نکال کر لوگوں کو خوشحالی دیں گے۔پورے بلو چستان سے لوگ جوق در پی پی میں شامل ہورہے ہیں آنے والے دنوں میں بلو چستان میں 5 سے 6 گرینڈجلسے ہوں گے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید بھٹو کے کارواں کا حصہ بنیں گے، آج سوراب کا یہ عوامی اجتماع سیاسی اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد موقع ہے جس میں 80 کونسلرز بیک وقت ایک سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں جو یقیناً پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کا ہر قدم یہاں لوگوں کیلئے ہے، قوم پرستی کے دعویداروں کو نواب ثناء اللہ خان زہری سے قوم پرستی سیکھنی چاہیے۔انہوں نے قربانیاں دیکر بلوچستان میں لگی آگ کو بجھا دیا۔انہوں نے وزیر اعلی شپ کی قربانی دے دی لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے بچوں کے قاتل خاندان کے عورتوں کوچادر پہنائی۔بطور وزیر اعلیٰ انہوں نے بلوچستان کے ہر ڈویڑن کو ایک ارب روپے اور ہر ضلعے کو 22 کروڑ روپے کی فنڈز دی،لوگوں کو ورغلانے کا دور گذر چکا،پارٹی قائدین نے شمولیت اختیار کرنے والے کونسلرز اور کارکنان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی وہ نواب ثناء اللہ خان زہری کے دست و بازو بن کر پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گیاس موقع پر میر ریاض شاہوانی، سردار ذولفقار ہارونی میر رسول بخش رودینی،فرزند زہری،میرشادوست مڑداشئی،میر محمد ہاشم سمالانی،میر محمد نواز نیچاری،سردازادہ میر شعیب رودینی،میر شاہ زمان گرگناڑی،سردازادہ میر سیف عمرانی،میر گہور غلامانی مینگل،حاجی عبداللہ ہارونی،محمد یسین ریکی،میر محسن ریکی سمیت علاقے کے نامور سیاسی قبائلی اور علاقائی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ملکی مسائل کا حل پی پی پی قیادت کے پاس ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
