کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی، فریال تالپور نے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کارکردگی پی پی بلوچستان کے عہدیداروں و جیالوں کو سراہا ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ عام انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، پی پی پی رہنماء و سابق سینیٹر شیخ سعید الحسن مندوخیل، پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ کاکڑ موجود تھے۔
فریال تالپورسے پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی وفد کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
