کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ 29مئی کو ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صوتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان تر تیب دے دیا گیا ہے، بلو چستان کے 32اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی کو کوئیک ریسانس فورس کے طور پر رکھا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ امن وامان سے متعلق اجلاسز میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی میں ضرور حصہ لے،عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صوتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان تر تیب دے دیا گیا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
