لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا حب کے متعدد ملک شاپس پر چھاپہ،غیر معیاری دودھ کی دکانوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے، بدھ کے روزبلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائیریکٹر جنرل نعیم بازرئی کی ہدایت پر زونل ڈائیریکٹر سجاد علی بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ موبائل لیب کے ساتھ حب کے مختلف ملک شاپس پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والی دکانوں پر26ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئیاس موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے زونل ڈائیریکٹر سجاد علی بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ موبائل لیب کی مدد سے غیر معیاری اشیاء کی روک تھام اور فوری چیک اینڈ بیلنس کی مدد سے جلد اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حب سمیت ضلع لسبیلہ اور مکران ڈویڑن میں محکمہ فوڈ اتھارٹی میں عملے کی مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی جس سے کام مزید تیز تر ہوگاانہوں نے کا تازہ دودھ انسانی زندگی کے لئے بہت مفید ہے اور غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کرنااور ہی محکمہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کااصل مشن ہے
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا حب کے متعدد ملک شاپس پر چھاپہ جرمانے عائد کئے گئے

ٹیگز:
فوڈ اتھارٹی
