کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پانی کی عدم دستیابی کا کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای اور کمشنر سبی ڈویڑن کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کے بحران سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء کی ہدایت پر محکمہ پی ایچ ای کو پانی کی فراہمی کیلئے10 ملین روپے کے خصوصی فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ٹینکروں کے زریعہ علاقوں مکینوں کو پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مون سون کی بارشوں کے آغاز اور پانی کے زخائر میں اضافے تک ٹینکروں کے زریعہ پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے اور کمشنر سبی ڈویژن پانی کے بحران کے حل کے لئے جاری اقدامات کی نگرانی کریں وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل ٹیمیں پیر کوہ بھجوا نے کی ہدایت بھی کی تاکہ علاقے میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا سکیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پیرکوہ میں پانی کی عدم دستیابی کانوٹس لیتے ہوئے 10ملین روپے کے خصوصی فنڈز کا اجرا کردیا

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
