لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لورالائی کے علاقے میونسپل کمیٹی کے قریب نامعلوم افراد نے پرانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص عقل شاہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ٹیگز:
لورالائی
