کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک بعد دیگرے پروپیگنڈہ مافیا کی جانب سے مختلف افراد کے ناموں سے پارٹی مستعفی ہونے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں گزشتہ روز وڈیرہ عبدالعزیز بنگلزئی، ممتاز بنگلزئی، بابل بنگلزئی، گلزمان پرکانی، عبدالحئی بنگلزئی، ہدایت اللہ اور حاجی عنایت کی پارٹی سے مستعفی ہونے کی خبر چلائی گئی ان تمام افراد کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا پروپیگنڈہ مافیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے مگر بلوچستان کے عوام پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
یک بعد دیگرے پروپیگنڈہ مافیا کی جانب سے مختلف افراد کے ناموں سے پارٹی مستعفی ہونے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بلوچستان نیشنل پارٹی
