کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.1 اور مرکز دالبندین کے جنوب میں 56 کلومیٹر تھا، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلع چاغی میں جمعہ کی صبح پانچ بجکر 48منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی دس کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز دالبندین کے جنوب میں 56 کلومیٹر تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اس سے پہلے رات گئے پاک افغان سرحدی علاقوں میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
چاغی
