کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پاکستان کی خارجہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک سے تعلقات نئے سرے سے بہتر انداز میں استوار ہونگے۔جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان کے آئین،قانون اورپارلیمنٹ کی فتح ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کم عمر ی میں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالنا ملک کے لئے نیگ شگون ہے بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کی طرح ملک کا وقار بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت بیرون ملک پاکستان کا امیج بری طرح خراب ہوا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بحیثیت وزیرخارجہ پاکستان کے وقارکو دوبارہ بحال کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ انہوں،شہید بھٹوکا نواسہ نانا کی طرح اپنا کیریئرشروع کررہاہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پاکستان کی خارجہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک سے تعلقات نئے سرے سے بہتر انداز میں استوار ہونگے۔
بلاول بھٹوزرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پاکستان کی خارجہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی،نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
بلاول
