کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ جو آج ملک میں امن سکون ہے اس کی پیچھے عظیم ماؤں کی عظیم سپوتوں کا خون ہے۔6 ستمبر کا دن ہماری زندگی میں کبھی کبھی آتا ہے اس دن کو یاد رکھنے کا مقصد صرف اپنی عظیم شہداء کو یاد کرنا ہی نہیں ہوتا جنہوں نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے محفوظ آج کے لئے قربان کر دیا ہیں بلکہ یہ دن مادر وطن کے لیے شاندار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ملت پاکستان کے لیے شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں یہ دن ہماری عظمت اور وقار کا بھی نشان ہے جس دن بھارت نے ہماری آزادی پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی تو نہ صرف ہماری افواج نے سفاک دشمن کے دانت کھٹے کیے بلکہ دنیا بھر کو یہ باور کرایا کہ اس دھرتی کو میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی۔محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ ہم کیوں اپنے جرات مند اور بلند حوصلہ شہیدوں اور غازیوں کی بہادری اور شجاعت پہ ناز نہ کرے جنہوں نے اپنے ملک کی سالمیت اور بقا کے لئے اپنی جانیں تک قربان دی۔ساری قوم رہتی دنیا تک اپنے ان شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بہت عیار اور مکار ہے جو فرقوں، علاقائیت اور لسانیت میں ہمیں تقسیم کرنے کے درپے ہے جس کے لیے وہ ہر حد تک جانے کی کوشش میں مسلسل لگا رہتا ہے۔ لہذا یہ دن ہم سب سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ قومی یکجہتی اور اتحادواتفاق سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ایک جان دو قلب ہو جاہیں
یہ جو آج ملک میں امن سکون ہے اس کی پیچھے عظیم ماؤں کی عظیم سپوتوں کا خون ہے، بشریٰ رند

ٹیگز:
بشریٰ رند
