کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا159 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین، ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر عصمت اللہ کاکڑ، ڈاکٹر ملک طارق، ڈاکٹر محمد اقبال یاسین زئی، ڈاکٹر نظام الدین بلوچ، ڈاکٹر سیماب خان، ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر کاشف علی، ڈاکٹر قیصر خان، جامعہ کے رجسٹرار فرحت اقبال سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول، جدید تحقیق کے فروغ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار، کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں ایک پی ایچ ڈی اور سینتیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈکے لئے منتخب کیاگیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کے لئے پالیسیاں ترتیب دینے کے لئے بورڈ کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ اور بورڈ کے نئے اراکین جدید تحقیق کے حصول، ادارے کی ترقی کے لئے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئی بہتر سمت کا تعین کریں گے۔ اور اسکالرز کی رہنمائی سمیت کارآمد تحقیق و موضوع کے منتخب کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زاتی مفادات اور دیگر معاملات سے بالا تر ہوکرادارے کے مفاد، ترقی اور کامیابی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے چائیے۔ کیونکہ اس مادر علمی درسگاہ سے صوبے کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل وابسطہ ہے۔ جو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور روشن مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔اور جامعہ بلوچستان صوبے میں تعلیم و تحقیق کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتی رہے گی۔
جامعہ بلوچستان صوبے میں تعلیم و تحقیق کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتی رہے گی،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
