اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کی ہدایت کی گئی ہے خط کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

