وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کے استعفے پر غور ہو گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق ہدایات دیں گے۔ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آج منظور نہ ہوا تو مؤٔخر ہو سکتا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ بھی کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور نمبر گیم کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائے گا۔
سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے

ٹیگز:
سردار
