لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، تاریخ ان کو جھوٹے ، ناکام، کرپٹ اور بد زبان شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، اور وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے، اسلام، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظر یات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔
تاریخ عمران خان کو جھوٹے ، ناکام، کرپٹ اور بد زبان شخص کے طور پر یاد رکھے گی : شہبازشریف

ٹیگز:
شہبازشریف
