کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینئر سیاستدان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے وفاقی اور صوبائی محکموں کی خالی اسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لاکر عوام کے جمہوریت اور حکومت پر اعتماد کر بحال کرسکتی ہے۔ کیونکہ غلط اقدامات کی وجہ سے عوام کا حکومت پر اعتماد کا فقدان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے قدرتی وسائل، معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لاکر بلوچستان اور یہاں پر بسنے والے لوگوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جائے اس لئے گزشتہ کئی سالوں سے وفاقی اور صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے جو اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی وہ خوش آئند ہے کمیٹی اور متعلقہ ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر حقداروں کو ان کا حق دیکر خالی اسامیوں کو پر کریں کیونکہ جس طرح ماضی میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں میرٹ اور شفافیت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھرتیاں عمل میں لائی گئی جس کا خمیازہ آج بلوچستان اور یہاں پر بسنے والے بھگت رہے ہیں اس لئے ہمیں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر خالی اسامیوں کو پر کرنا ہے تاکہ اس کی افادیت کے ثمرات بے روزگاروں تک منتقل ہوسکے اور اہلیت رکھنے والے نوجوان ہی مذکورہ بھرتیوں کے ذریعے مختلف محکموں میں بھرتی ہوکر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور یہاں پر بسنے والے لوگوں کی مشکلات کو دور کرسکیں جب تک حکومت ٹرانسپرنسی، میرٹ اور شفافیت کو برقرار نہیں رکھے گی اور حقداروں کو ان کے حق سے محروم رکھ کر اقربا پروری اور منظور نظر لوگوں کو نوازے گی تو اس سے اس کے لئے مزید سبکی کا باعث بنے گی اس لئے حکومت اپنی عوام میں عزت کو بحال رکھنے کے علاوہ جمہوریت اور حکومت پر عوام کی اعتماد کی بحالی کے لئے میرٹ اور شفافیت کے ذریعے بھرتی کے عمل کو مکمل کرکے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں
غلط اقدامات کی وجہ سے عوام کا حکومت پراعتماد کا فقدان ہے، جعفر مندوخیل

ٹیگز:
جعفر مندوخیل
