کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اتوار کے کوہلو کا ایک روزہ دورہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم،سیکرٹری انرجی زبیر خان اور سیکرٹری زراعت امید علی کھوکر تھے کوہلو پہنچنے پر ر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا۔ لیویز لائن کوہلو پہنچے پر لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر منعقدہ کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے گرلز کالج،کوہلو سبی قومی شاہراہ اور ضلع میں گیس سمیت دیگر مسائل کے بارے میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا جبکہ بعض ہنگامی نوعیت کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت بھی جاری کئے ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کو ضلع میں جاری مختلف منصوبوں اور محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کے ان تمام اقدامات کو سراہا اور تاکید کی کہ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں اور نئے پی ایس ڈی پی اسکیم میں ڈیمز،سٹرکیں علاج معالج،سیوریج لائن،اسکمیات شامل کیے جائیں صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔خصوصی طور پر جاری سماجی اقتصادی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے انہوں نے کہا کہ کوہلو کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اور وہ خود انکے مسائل کے حل کے لیے کوہلو کا دورہ کررہے ہیں حکومت کوہلو ڈسٹرکٹ کی ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں شروع کیے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی اس موقع پر اے سی عبدالستار،میر محبت خان، رسالدار میجر شیر محمد مری،ایجوکیشن آفیسر جعفر خان،حفیظ مری،تحصیلدار عبدالصمد،تحصیلدار شاہ نواز،میر نثار مری،میر اسماعیل مری،وڈیرہ ربنواز،میربہار خان،میر قیوم مری ودیگر موجود تھے۔
تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، مطہر نیاز رانا

ٹیگز:
مطہر نیاز رانا
