کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن عالم اسلام کی تمام مملکتوں کے سر کا تاج ہیں عمران نیازی کی گندی زبان اورسوچ نے سیاست کی شائستگی کو داغدار کردیا ہے،جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنوں کو گرفتاریوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے گھبراہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماوں میرحفیظ الملک مینگل،میر حشمت لہڑی، میر حبیب اللہ پرکانی،میر شبیر کرد نے ہفتہ کوسریاب روڈ پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں وزیراعظم کا توہین آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے عمران نیازی کے لب و لہجہ سے انکی نفسیاتی اوراعصابی ناکامی صاف نظرآرہی ہے وزیراعظم نے ریاست کی سیاست کی شائستگی کو بار بار آلودہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مولانا فضل الرحمان امام الانقلاب اور تحفظ ختم نبوت پاسبانوں کے گدی نشین ہیں 25سالہ سیاست اور پھر کامرانی کے باوجود عمران نیازی میں سیاسی بلوغت نظر نہیں آئی وزیراعظم کے گندی زبان سے مولانا فضل الرحمان کی عزت نفس نہیں بلکہ ریاست کی توہین ہوئی اور یہ اعلی منصب کی بھی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنوں کو گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس کا ارکان پارلیمنٹ اور جمعیت کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے
عمران نیازی کی گندی زبان اورسوچ نے سیاست کی شائستگی کو داغدار کردیا ہے، حفیظ الملک مینگل

ٹیگز:
حفیظ الملک مینگل
