سبی (ڈیلی گرین گوادر)سبی کا تاریخی و روایتی میلہ مویشیاں واسپاں 2022 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اس پر پروقار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کور کمانڈر بلوچستان جنرل سرفراز علی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، صوبائی وزراء محمد خان لہڑی ضیاء اللہ لانگو میر نصیب اللہ مری، قادر نائل، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، کمشنر سبی ڈویڑن بالاچ عزیز، ڈی آئی جی پولیس سبی مسرور عالم کولاچی، ڈپٹی کمشنر سبی سیدذاہدشاہ کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس حافظ شاہد ندیم لاشاری اور دیگر ضلعی وہ انتظامی افسران موجود تھے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات سردار صالح بھوتانی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے جہاں ہمیں قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے وہاں تفریح و معاشرتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بھی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے صوبے میں 35 ہزار خالی سرکاری آسامیاں ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت ایک جامع حکمت عملی مرتب کر رہی ہے جس کے تحت صرف اور صرف میرٹ اور اہل لوگوں کو نوکریاں فراہم کی جا سکیں گی انہوں نے صدر مملکت سے گزارش کی کہ فنی تعلیم کے حصول کے لیے نوجوانوں کو سکالرشپ کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ تکنیکی تعلیم حاصل کر کے اپنا بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک صحت کارڈ کا اجراء نہیں کیا گیا ہے صحت کارڈ کا اجراء جلد کرایا جائے تاکہ غریب لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو معاشی تباہی سے بچایا جائے سمندری حدود میں باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی جانب سے غیر قانونی ٹرالنگ کا نہ صرف خاتمہ کیا جائے بلکہ وہاں کے لوکل ماہیگیروں کے لئے جامعہ پالیسی مرتب کرائی جائے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ہم ایک بات بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی کا خاتمہ۔ لیکن اب تک اس کا خاتمہ حقیقی طور پر نہیں ہوا ہے انہوں نے صدر پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرانے کے لیے اپنا بنیادی کردار ادا کریں اور بلوچستان کو اس کا جائز حق دلوانے میں کردار ادا کریں حق ملنے پر یہ بات دعوے سے کہی جا سکتی ہے کہ نہ صرف صوبہ بلکہ پاکستان بے پناہ ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے سولر سسٹم کو فروغ دیا جائے تو زراعت میں کافی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے قبل ازیں کمشنر سبی ڈویڑن بالاچ عزیز نے مہمانوں کو روایتی پگڑی پہنائی سبی میلہ کی مناسبت سے اسٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیے گئے تھے۔
سبی کا تاریخی وروایتی میلہ مویشیاں واسپاں 2022 اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

ٹیگز:
تاریخی وروایتی میلہ
