قلات(ڈیل گرین گوادر) قلات کے سنیئر صحافی اور قلات پریس کلب قلات کے صدر در محمد مینگل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصہ سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مرحوم کوشاہی باغ قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ اور تد فین میں قلات کے سیاسی و قبائلی رہنماؤں صحافیوں ضلعی آفیسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فاتحہ خوانی مینگل ہاؤس غمگزار میں جاری ہے،دریں اثنا قلات پریس کلب قلات کے ایک علامیہ تین روزہ سوگ کا علان کیا گیاہے۔
قلات پریس کلب کے صدر در محمد مینگل انتقال کر گئے

ٹیگز:
قلات
