لورالائی :آشر تحریک کے زیر اہتمام لورالائی میونسپل کمیٹی ہال میں ماحولیاتی تبدیلی کا جرگہ زیر صدارت کمشنرلورالائی ڈویژن بشیر احمد خان بازئی منعقد ہو،ا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنگلات دوستین خان جمالدینی تھے ، سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی نے کہاکہ دنیامیں موحولیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کیلئے دنیا بھر میں سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں لیکن یہاں کمیونٹی جرگہ اور سمینار منعقد کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اس کیلئے وفاق کی مدد سے بڑے اقدامات کررہی ہے وفاقی حکومت سونامی منصوبے کے تحت صوبے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا منصوبے بنارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ درخت لگانے سے ہی موسم کی تبدیلی ممکن ہوتی ہے ایک درخت بچانا ہزار درخت لگانے سے بہتر ہے عوام ہی جنگلات کی کٹائی اور جنگلی حےات کے تحفظ کے لئے کردار ادا کر سکتی ہے ،محکمہ جنگلات کے توسط سے لورالائی ڈویژن میں 55 ہزار درخت لگائے جائیں گے پروگرام میں ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمان شاہوانی، ڈائریکٹر جنگلات امین مینگل ،پروجیکٹ ڈائریکٹر سونامی علی عمران ،اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی محمد زہری اکاونٹ آفیسر حیات اللہ کاکڑ دیگر ضلعی آفیسران کے علاوہ قبائلی عمائدین سیاسی پارٹیوں سماجی تنظیموں صحافیوں اور سول سو سائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ ایک لاکھ درخت محکمہ جنگلات خود لگائے گی ،انہوں نے لورالا ئی اور ژوب ڈویژن کے اشر تحریک کیلئے 55 ہزار درخت دینے کا اعلان کیا جبکہ سرکاری طور پر ایک لاکھ درخت لگانے کا بھی اعلان کیا جوکہ خوش آئند ہے ،اس کے علاوہ درخت کاٹنے پر جرمانے کے سلسلے میں انگریز دور کے فرسودہ نظام میں ترمیم کرنے کا جوکہ 500 روپے جرمانہ تھا ختم کرکے پچاس ہزار تک جرمانہ کردیا گیا ،کمشنر لورالائی بشیر بازئی نے کہا کہ جب تک کمیونٹی خود جنگلات کے کٹائی میں ہم سے تعاون نہیں کریگی تو یہ کام مشکل ہوگا
دنیامیں موحولیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے : دوستین خان جمالدینی ، علی محمد زہری

ٹیگز:
دنیا
