ژوب (ڈیلی گرین گوادر) پریس کلب ژوب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اختر گل مندوخیل منعقد ہوا اجلاس میں علی خان مندوخیل،محمد صادق مندوخیل،غفور وطن یار،زاعفران خان،رفیق قیصرانی،نئیر ندہم اسد خان کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں بارکھان کے سینئر صحافی و پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق کھیتران پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے کہ صحافی عبدالرزاق کھیتران پر فائرنگ کھلی دہشتگردی اور بزدلانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے بارکھان انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عبدالرزاق کھیتران پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں صحافی عدم تحفظ کے شکار ہیں بلوچستان حکومت اور سیکورٹی حکام صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قلم کی آزادی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ژوب پریس کلب سخت ترین کا حق محفوظ رکھتے ہیں
صحا فی عبدالرزاق کھیتران پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اختر گل مندوخیل

ٹیگز:
اختر گل مندوخیل
