خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار حادثے کے شہداء کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ خضدار کے علاقہ نوغے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی رہنماء قبائلی عمائدین علمائے کرام اور علاقے کے مقامی لوگ شریک ہوئے۔ جمعرات کی شب خضدار میں وہیر کے مقام پر ویگن گاڑی ٹرالر سے ٹکراگئی تھی جس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جب کہ 21 زخمی تھے۔ زخمیوں کا علاج خضدار اور کراچی میں جاری ہے۔
خضدار حادثے کے شہداء کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ نوغے میں سپرد خاک کردیا گیا

ٹیگز:
خضدار حادثے
