کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مولانا سید سعداللہ آغا مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مفتی محمد ابوبکر مفتی رحمت اللہ حافظ رحمان گل ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا سراج الدین اورضلعی مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عمومی کے ممبرسردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شہادت سے جمعیت کے کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے، بیرحم قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے نوجوان شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات ایک کرکے جمعیت علماء اسلام اور علماء دین و بزرگوں کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے تاکہ عوام اور قبائل میں پیدا ہونے والی بے چینی اور اضطراب کم ہوسکے اور پتہ چل سکے کہ کون سی طاقتیں ہیں کہ بلوچستان اور خطے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں انہوں نے شہادت کے بلند درجات اورتمام پسماندگان کو صبر جمیل کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعاکی گئی۔
سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کی شہادت سے جمعیت کے کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے،مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
