لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ میری کوششوں سے ژوب ڈویژن کو تقسیم کر کے لورالائی کو الگ ڈویژن بنا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا سڑکوں کے زریعے دور دراز کے علاقوں کو ملاکر عوام کے مسائل کو حل کیا گیا روزگار کی فراہمی کو یقینی بنا کر سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو تعینات کیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے ہم تمام علاقوں کو اہمیت اور برابری کی نظر سے دیکھتے ہیں حکومت پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں ائین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ملازمین کے تنخواہوں میں گذشتہ بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے پرعزم ہیں اس نظام سے عوامی مسائل کو بہتر حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہونجائینگے انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی بلوچستان کیلئے وزیر اعظم نے اربوں روپے فراہم کیئے جس سے صوبے میں ترقی کا انقلاب ائیگا انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں اپوزیشن الیکشن تک انتظار کرے حکومت کو گھر بجھوانے والے ہر محاز پر ناکام اور مایوس ہونگے اس وقت حکومت اور مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں جو کہ نیک شگون ہیں۔
ژوب ڈویژن کو تقسیم کر کے لورالائی کو الگ ڈویژن بنا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ، محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
محمد خان طور اتمان خیل
