کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ معاملات حل ہونے تک کسی معاہدے کی حمایت نہیں کرینگے جب تک یہاں کے لوگوں کے مسائل حل نہ ہو بلوچستان کے معدنیا ت پر یہاں کے عوام کو 25فیصد کی بجائے
50فیصد حصہ دیا جائے ترقی مخالف قوتوں نے بی این پی پر ہمیشہ ترقی مخالف ہونے کا الزام لگایا گیاپہلے سے کہا تھا کہ سی پیک ترقی کا نہیں لوٹ مار کا منصوبہ ہے اربوں روپے لگانے کے باوجود گوادر میں ترقی نہیں ہوئی اعتماد کے فقدان نے بلوچستان کے حالات بدلے اور لوگ آزادی کے جھنڈے اٹھانے پر مجبور ہو گئے سیندک میں روزگار مہیا کرنے کے بجائے وہاں کے معدنیات کو لوٹا گیابلوچستان آج پانچویں اور چھٹے آپریشن سے گزر رہا ہے
موجودہ حکومت سے ہم نے 6 نکات پر معاہدہ کیابلوچستان کے حقوق کے حوالے سے جب بات اور سوال کرتے ہیں تو غداری کے الزام لگاتے ہیں جام کمال کو نکالنے کے ثواب میں شامل مگر قدوس بزنجو کے آنے کے گناہ میں شامل نہیں ہےبلوچستان نیشنل پارٹی کے کابینہ کا اجلاس ریکو ڈک پر بلایا گیا ریکوڈک کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا اور فیصلہ کیا تو تحریک چلانے کے ساتھ حکومت کے خلاف سخت فیصلے کیے جائیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ سنیئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی
پرنس محی الدین بلوچ رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے‘ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی کابینہ کا اجلاس ریکو ڈک پر بلایا گیاحالانکہ اس اجلاس کو عوام کے سامنے لانا تھا لیکن ہمارے ممبران نے ان کیمرہ بریفنگ کے اجلاس کے بعد ہمیں تمام صورتحال سے آگاہ کردیا
اور ہم نے ریکوڈک کے حوالے سے تمام صورتحال عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہاکہ بی این پی پر ہمیشہ ترقی مخالف ہونے کا الزام لگایا گیاترقی مخالف نہیں،ترقی بلوچستان کے لوگوں اور صوبے کیلئے چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ 1952 سے بلوچستان سے گیس دریافت کی گئی
بلوچستان 46 فیصد ملک کو گیس سپلائی کرتا آج یہاں گیس 15 فیصد رہ گئی بلوچستان کو گیس کی رائیلٹی بھی پوری نہیں دی جاتی رائیلٹی بھی خیرات کی طرح دی جاتی ہےانہوں نے کہاکہ چند ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے علاوہ بلوچستان اپنی پیدا کردہ گیس سے محروم ہے صوبائی دارلحکومت میں کھانا بنانے کیلئے گیس میسر نہیں سیندک میں روزگار مہیا کرنے کے بجائے وہاں کے معدنیات کو لوٹا گیا
بلوچستان کے معدنیات سے ملک کے دیگر حصوں نے ترقی کی پہلے سے کہا تھا کہ سی پیک ترقی کا نہیں لوٹ مار کا منصوبہ ہے اربوں روپے لگانے کے باوجود گوادر میں ترقی نہیں ہوئی اعتماد کے فقدان نے بلوچستان کے حالات بدلے بلوچستان آج پانچویں اور چھٹے آپریشن سے گزر رہا ہےانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے ہم نے 6 نکات پر معاہدہ کیاگوادر اور بلوچستان کے لوگوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچائے بلوچستان کے معدنیات سے متعلق سوالات غداری کے زمرے میں جاتے ہیں تب تک کسی معاہدے کی حمات نہیں کرینگے
جب تک یہاں کے لوگوں کے مسائل حل نہ ہوقدرتی وسائل کے مالک بلوچستان کے لوگ ہیں انہوں نے کہاکہ آئین کہتی ہے کہ جہاں سے قدرتی وسائل دریافت ہونگے پہلا حق بھی وہی کے لوگوں کا ہے معدنیات پر بلوچستان کے لوگوں کا حق 50 فیصد ہےمعدنیات کی جانچ کیلئے ان علاقوں میں ریفائنری قائم کی جائے ریفائنری لگانے سے روزگار کا مسئلہ بھی حل ہوگا انہوں نے کہاکہ روزگار کا مسئلہ سب کے سامنے عیاں ہیں وفاقی اور صوبائی سطح پر مسائل بھی لوگوں کے سامنے ہیں کوشش کرینگے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کرینگے
ہونا توجہ چاہیے تھا کہ اس مسئلے کو عوام کے سامنے رکھا جاتاجام کمال کو نکالنے کے ثواب میں شامل مگر قدوس بزنجو کے گناہ میں شامل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیاسی پیک کا معاہدہ کرنیوالے اب افسوس کررہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ معاہدہ کرنیوالوں کو پڑھنا نہیں آتا تھاپہلے سال میں لوگ سر پیٹتے تھےاور مہینوں میں پیٹھ رہے ہیں حکومت نے ریکوڈک کے حوالے سے ایک بار پھر غلطی کرتے ہوئے ہمیں اعتماد نہیں لیا تو اس کے خلاف تحریک چلانے کے ساتھ سخت فیصلے بھی کرینگے۔

