کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کوئٹہ میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان پر تشدد کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ناسور کسی ایک گھر یا خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے دشمن ہیں ایسے گھناونے عوامل میں ملوث عناصر ایسی سزا کے مستحق ہیں جس سے وہ نشان عبرت بن جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ انسان کی شکل میں موجود بھڑیوں نے خواتین کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کیا جو بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے کو زک پہنچانے کے مترادف ہے بلوچستان میں خواتین کی عزت اور آبرو اور سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے مگر افسوس ان ملزمان نے ہمارے معاشرے پر ایک بدنما داغ چھاڑ دیا تاہم اب وقت آچکا ہے کہ اس گھناونے عمل میں ملوث ملزمان کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ایک ایسی۔مثال قائم کی جائے کہ یہ۔لوگ معاشرے کے لئے نشان عبرت بن جائیں انہوں۔نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
بلوچستان میں خواتین کی عزت اور آبرو کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے،میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
چنگیز جمالی
