گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں احتجاج کرنے والی ’بلوچستان کو حق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے تو مثبت سمجھتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں، مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر ِ اعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہے تو عمل درآمد کی توقع ہے، امید ہے پوری ہو گی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔
عمران خان کا بیان مثبت ہے خیر مقدم کرتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
