قلات(گرین گوادر نیوز)قلات پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چوری کرنے والے گرہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفت دو مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل چوری کرنے والے گرہ کے کارندے دو مختلف جگہو ں پر چھپے ہو ئے ہیں جس پر ایس پی قلات ابدالرؤف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی نے ملزم کے خفیہ مکام یالو میں چھاپہ مار کر ملزم عبدالوہاب ولد محمد اسحاق سکنہ یالو کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل سائیکل بر آمد کر لی جبکہ دوسرے چھاپے میں مغلزئی سے دوسرے ملزم سعداللہ عرف پپو ولد حاجی محمد قوم مینگل سکنہ مغلزئی کو گرفتار کرکے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی دونوں ملزمان سے قلات پو لیس نے تفتیش شروع کردی ہے
قلات، پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چوری کرنے والے گرہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتاردو موٹرسائیکل برآمد

ٹیگز:
پولیس
