کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ژوب کی رہائشی خواتین نے آج کوئٹہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، ٹریفک جام جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ان کا مطالبہ تھا کہ ژوب کی پولیس بااثر شخصیات کے کہنے پر خاتون پر تشدد کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہی، دھرنے کی شرکارء خاتون سارا مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے با اثر سیاسی شخصیت کی وجہ سے پولس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے، ڈی سی اور ایس پی ڑوب نے ہمارے قبیلے کے افراد کے خلاف ایک بااثر شخصیت کے کہنے پر ایف آئی آر درج کیا ہے، پولیس کی جانب سے ہمارے خاندان کی ایک خاتون روزی بی بی پر تشدد کیا ہے، پولیس کے تشدد سے خاتون اس وقت موت اور زندگی کی کش مکش میں مبتلا ہے، پولیس اور ادارے متعقلہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے
ژوب ، کی رہائشی خواتین کا کوئٹہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا شہرمیں ٹریفک جام

ٹیگز:
ژوب
