کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابقہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم صوبے میں سیاسی عدم استحکام پھیلا کر صوبے کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی پاکستان تحریک انصاف بطور اتحادی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد امریکہ گئے وہ موجودہ سیاسی صورتحال ہر پہلے بھی اپنا دورہ امریکہ ملتوی کرچکے تھے لیکن گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان سے مشاورت کے بعد وہ نجی دورہ پر امریکہ گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد والے دن پی ڈی ایم اور ناراض اراکین کو اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے جو بظاہر مشکل نظر آرہی ہے پی ڈی ایم بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ناراض آراکین کو استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن امید ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے دوست بلوچستان کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنی ناراضگی ختم کرکے کسی کے بھی آلہ کار نہیں بنے گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے باہمی مشاورت سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی جام کمال کی حمایت کا اعلان کیا ہے
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ھوگی، بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
