راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17، 18 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے ضلع کانی گرم میں پاک فوج کی ایک چوکی پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے نائب صوبیدار سونے زئی شدید زخمی ہو گیا جو بعدازاں جام شہادت نوش کر گیا۔شہید نائب صوبیدار کی عمر 42 سال اور داراہ زندہ، ڈی آئی خان کا رہائشی ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
جنوبی وزیرستان، جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار شہید، 1حملہ آور ہلاک

ٹیگز:
صوبیدار شہید
