کوئٹہ:وزیراعلیٰ جام کمال خان نے صوبے میں ٹائیفائیڈ کے پھیلنے کا نوٹس لے لیا اور ٹائیفائیڈ کی نئی قسم ایکس ڈی آر سے متعلق محکمہ صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت بھی دی کہ صوبے بھر میں ایکس ڈی آر سے بچاؤ کے لئے بڑے پیمانے پر فوری آگاہی مہم چلائی جائے۔
جام کمال خان نے صوبے میں ٹائیفائیڈ پھیلنے کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
جام کمال خان
