اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق معاملہ 15 جنوری سے آگے نہیں جائے گا اور اس سے پہلے ہی اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے پہلے ریفرنڈم کرانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے حاصل ہونے والی عوامی منظوری کو آئینی ترمیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری کہنا تھا کہ ”ابھی تک جن لوگوں اور دوستوں سے میری بات ہوئی ہے، اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ترمیم (28ویں آئینی ترمیم) کا عمل 15 جنوری سے آگے نہیں جائے گا، اور یہ 15 جنوری سے پہلے ہی ہوجائے گا۔“

