لاہور:تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ گرین شرٹس کو پہلے ہی اوور میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں ثاقب محمود نے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا۔اس وقت قومی ٹیم نے ایک اوور میں 4رنز بنا لیے ہیں، محمد رضوان 4 اور فخر زمان کریزپر موجود ہیں۔
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف فِل سالٹ، ڈیوڈ مالان، زاک کرالے، جیمز وینس، بین سٹوکس (کپتان) جان سمپسن، لیوئس گریگورے، کریگ اورٹن، کارس، ثاقب محمود، میٹ پارکنیسن۔

