کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل جنرل سیکرٹری کبیر افغان،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزصورت خان کاکڑ، الحاج سید فیض اللہ آغا نے اور ضلع کوئٹہ کے آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی کہا ہے کہ2دسمبر کا جلسہ کامیاب ترین جلسہ ہوگا، اس کے لیے کارکنوں نے شب وروز محنت کرنی ہوگی، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 53ویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام تحصیلوں، علاقائی وابتدائی یونٹ کے عہدیداروں وکارکنوں نے جلسے کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا اور محنت ہی کے بدولت کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں سٹی تحصیل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے کی۔ اجلاس میں 2دسمبر جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں مختلف فیصلے کیے گئے۔ تمام علاقائی یونٹس وابتدائی یونٹس کے اجلاسوں کے انعقاد، وال چاکنگ، پارٹی جھنڈے لگانے، گھر گھر عوامی رابطہ مہم اور جلسہ عام کی دعوت دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
2دسمبر کا جلسہ کامیاب ترین جلسہ ہوگا، اس کے لیے کارکنوں نے شب وروز محنت کرنی ہوگی، کبیر افغان

ٹیگز:
کبیر افغان
