قلات(ڈیلی گرین گوادر)،دو مختلف علاقوں سے چار افراد کی نعشیں برآمد چاروں افراد کو شدید تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق تین افراد کی نعشیں قلات کے علاقے چھپر سے ملی ہیں جن میں 1 عبدالرسول ولد عبدالرشید قوم زہری ساکن دشتگوران سوراب۔ بعمری تقریباَ 32/33 سال۔.2 سعید احمد ولد نورالدین قوم سمالانی ساکن انجیرہ دشتگوران ۔بعمری 18/19 سال ۔.3 جمیل احمد ولد عبدالعزیزقوم چنال ساکن ریج قلات بعمری 29/30 سال اور خالق آباد کے علاقے ملنگزئی سے برآمد ہونے والی نعش کی جیب سے برآمد ہونے والی کوڈ 2019 کی ویکسین کارڈ کے مطابق انکا بخت محمد کی نام شناخت ہوگئی ہے، تین افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ایک نعش کو آر ایچ سی خالق آباد منتقل کردیا گیا ہےچاروں افراد کو تشددکے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے قلات پولیس نے مزید کاروائی شروع کردیا ہے۔۔
قلات ،دو مختلف علاقوں سے چار افراد کی نعشیں برآمد

ٹیگز:
قلات
