یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے،تازہ کارروائیوں میں مزید 250 حوثی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔یمنی حکام کے مطابق صعدہ شہر میں حوثیوں کے خفیہ میزائل ڈپو کو تباہ کردیا گیا،پہاڑ کے اندر بنائے گئے ڈپو میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ باب المندب،ذباب کی بندرگاہ،ہوائی اڈے اور المخا شہرکو بھی حوثیوں سے آزاد کرا لیا گیا،ذباب کی بندرگاہ پرحکومتی فورسز نےمکمل کنٹرول حاصل کرلیا،تعزمیں کارروائی کے دوران 250 حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب سعودی اتحاد کےترجمان ترکی المالکی کےمطابق اتحادی بحری افواج نےالحدیدہ گورنریٹ میں کارروائی کرکےآبی گزرگاہوں پرحملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، کہا کہ عوامی حمایت یافتہ یمنی فوجی دستے المخا تک پہنچ گئے ہیں۔

