اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کو لانگ مارچ اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی تاہم اچکزئی نے اسے ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ موقف پر قائم ہیں مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجویز سے انہیں آگاہ کیا جس میں مارچ ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔

