تربت(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان بار کونسل کے ممبر ایڈووکیٹ منیر احمد خان کاکڑ، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ جاڑین دشتی، ممبر نجیب اللہ کاکڑ ور ایڈووکیٹ نذیر سبزل پر مشتمل ایک اعلی سطحی نے گزشتہ دنوں جامعہ تربت کے مین کیمپس کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے رجسٹرار گنگزار بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم اور اسسٹنٹ رجسٹراروکیمپس کوارڈینیٹر غوث بخش بزنجو کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کا کوالٹی انہانسمنٹ سیل،یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کے تعاون سے تعلیمی پروگرامز کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے PSG 2023 فریم ورک کے تحت جامعہ تربت کے کیو ای سی کی حکمت عملی اور کامیابیوں کو ایچ ای سی کی اعلی قیادت، ملک بھر کے وائس چانسلرز اور کیو ای سی سربراہان پر مشتمل ایک اہم قومی فورم پر بھرپور سراہا گیا، جو یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ جامعہ تربت کے تمام ڈگری پروگرامز ایچ ای سی کے مقررہ معیارات پر پورا اترتے ہیں اور یونیورسٹی ان کی ایکریڈیٹیشن کرانے اور ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔دورے کے دوران وفد نے ایڈمنسٹریشن بلاک، اکیڈمک بلاکس، ڈیٹا سنٹر، مرکزی لائبریری، کمپیوٹر لیبز، سینیٹ ہال اور سمارٹ کلاس رومز کا معائنہ کیا، اور یونیورسٹی کے تعلیمی معیار و انفراسٹرکچر کو دیگر اداروں کے لیے مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر وفد نے لیگل ایجوکیشن سمیت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ تربت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، جس پر پرو وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان بار کونسل کے وفد کا جامعہ تربت کا دورہ،وفد کی ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی معیار اور سہولیات پر گفتگو

ٹیگز:
پاکستان بار کونسل
