کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی بیٹی پروفیسر تاترہ اچکزئی کے خلاف مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پروفیسر تاترہ اچکزئی کو سیاسی سرگرمیوں، بالخصوص سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سیاسی معاملات سے متعلق پوسٹس کرنے کے حوالے سے ان کی یونیورسٹی کی جانب سے پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے نوٹس کے بعد گزشتہ روز پروفیسر تاترہ اچکزئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا۔ تاہم وارنٹ جاری کرنے کی مکمل قانونی وجوہات اور متعلقہ مقدمے کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور متعلقہ حکام کا موقف سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔
پروفیسر تاترہ اچکزئی کے خلاف مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری، سیاسی سرگرمیوں اور پوسٹس پر نوٹس دیا گیا

ٹیگز:
پروفیسر تاترہ اچکزئی ک
