کوئٹہ ( ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت اور زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ، 8نکاتی معاہدے پر دستخط کردئےے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان حکومت اور زیارت شہداءکی دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ کن دور پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیاتوال کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت بخت کاکڑ ،صوبائی وزراءمیر ضیاءلانگو،میر سلیم خان کھوسہ ،میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر منظور کاکڑ بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ شامل تھے جبکہ زیارت شہداءدھرنا کمیٹی کی نمائندگی عبدالرحیم زیارتوال، اصغر خان اچکزئی ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ، میر اختر حسین لانگو سمیت دیگر نے کی ۔
حکومت اور زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ، 8نکاتی معاہدے پر دستخط کردئے گئے

ٹیگز:
زیارت
