کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام ف بلوچستان نے صوبے میں دینی مدارس پر چھاپوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا، چھ مئی کو صوبے بھر میں شٹر ڈاون اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے،جبکہ دس مئی کو صوبے بھر مدارس کے طلبا اور جے یو ائی ف کے کارکن کوئٹہ کی جانب سے مارچ کریں گے،،، صوبائی اسمبلی میں بھی جے یو ائی ف کے اراکین اسمبلی بھر پور احتجاج کریں گے۔اس بات کا اعلان جمعیت علماء اسلام ف بلوچستان کے امیرسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی،،موجودہ دور میں ہمارے اراکین کے فنڈز روکے گئے ہم نے ملک میں جمہوریت کیلئے برداشت کرلیا، مگر مدارس ہماری ریڈ لائن ہیں اس پر چھاپے برداشت نہیں کریں گے، مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ مدارس پر چھاپوں پر معافی مانگیں،کل صوبائی وزرا کا تین رکنی وفد ہمارے پاس آیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ملک سے باہر ہیں جب تک تحریک موخر کردیں،مولانا واسع کا کہنا تھا کہ آج جے یو ائی ف کی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس میں تحریک شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے چھ مئی کو صوبے بھر میں شٹر ڈاون اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ دس مئی کو صوبے بھر مدارس کے طلبا اور جے یو ائی ف کے کارکن کوئٹہ کی جانب سے مارچ کریں گے،مولانا عبدالواسع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری احتجاجی تحریک پر امن ہوگی املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ہمارے اراکین اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور اسمبلی اجلاس چلنے نہیں دیں گے۔مولانا عبدالوسع نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن 4 جون کو پشین آئیں گے اور وہاں جلسے سے خطاب کریں گے۔
6 مئی کو صوبے بھر میں شٹر ڈاون اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے،مولاناعبدالواسع کی پریس کانفرنس

ٹیگز:
مولاناعبدالواسع
