تہران (ڈیلی گرین گوادر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیا کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزبانی پاک-ایران مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے ایران کا عزم پختہ ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
سید عاصم منیر
