تہران (ڈیلی گرین گوادر) امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر حملہ کردیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وسطی علاقے میں واقع نطنز یورینیم افزودگی مرکز کو آج نشانہ بنایا گیا۔حملے کے بعد نطنز جوہری تنصیب پر تابکاری اثرات کی اطلاع نہیں ملی۔ تہران اور اصفہان کے درمیان واقع اس تنصیب کے قریبی رہائشیوں کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ اس سے قبل مارچ کے اوائل میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا تھا کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا۔
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر حملہ کردیا

ٹیگز:
امریکہ
