کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی وفد نے ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی سے قونصل جنرل ایران کوئٹہ جاکر ملاقات کی اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ پارٹی وفد میں مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نظام عسکر، حفیظ ترین،پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر وارث افغان، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری یار محمد بریال اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ پارٹی وفد نے کہا کہ پارٹی ایران کے صدر، رفقاء اور ان کے کابینہ کے اراکین کے قتل کو جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہے اورسید علی خامنہ ای کے قتل پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کے اراکین کو فوری طور پر جنگ بندی اور دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرناہوگا اور دنیا میں تیسری عالمی جنگ کے خدشات وخطرات کی روک تھام کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کے درمیان جاری تنازعات کا حل نکالنا اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور اقوام متحدہ نے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل عبدالرحیم زیارت وال کی قونصل خانہ ایران کوئٹہ جاکر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ٹیگز:
عبدالرحیم زیارت وال
