کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ بار بی کیو ٹو نائیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاہوانی کے اعزاز میں حاجی میر محمد انورشاہوانی کی جانب سے ایک پروقار اور پرتعیش عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں شاہوانی قبیلے کے معتبرین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے کے دوران قبائلی روایات کی پاسداری اور سماجی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے نوابزادہ شادین خان شاہوانی کی خدمات کو سراہا اور ان کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔ میزبان حاجی میر محمد انور شاہوانی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کی تواضع لذیذ پکوانوں اور روایتی بار بی کیو سے کی گئی۔
نوابزادہ شادین خان شاہوانی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

ٹیگز:
شادین خان
